حیدرآباد: سماعت سے محروم نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید سزا

,

   

حیدرآباد: ایک ۶۳/ سالہ شخص کو 2015ء میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سماعت کی طاقت سے محروم پندرہ سالہ لڑکی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ اس کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں ملزم چیکور وشنو مرتی راجو کے گھر ملازمہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتی تھیں۔

متاثرہ کی ماں کسی کام کہیں گئی تھی اور جانے سے قبل اس نے اپنی معذور لڑکی کو جہاں وہ کام کرتی ہیں وہاں چھوڑ کر گئی۔ جوبلی ہلز میں آئے یہ اس واقعہ میں مالک مکان وشنو مرتی راجو نے لڑکی کی عصمت ریزی کردی۔ اس کے بعد وہ اس کے گھر یوسف گوڑہ چھوڑ دیا۔ اس نے دوبارہ اس کی ماں کی غیر موجود گی کا فائدہ اٹھاکر اس نے لڑکی کی پھر عصمت ریزی کی۔ جب متاثرہ کی ماں واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔ اس نے اشاروں سے اپنی ماں کو سارا واقعہ بتایا۔ اس کے بعد ماں نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔