حیدرآباد شہر میں آئندہ دو دنوں تک زبردست بارش محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں آئندہ دو دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب شہرحیدرآباد میں آج اور کل توقع ہے کہ زبردست بارش ہوگی ۔ موسمیات کے محکمہ نے ایک اندازے کے مطابق ماحول کو دیکھتے ہوئے 66.6 ملی میٹر بارش کی پیش قیاسی کی ہے جو ایک ریکارڈ ہوگا ۔ شہر حیدرآباد میں گذشتہ دنوں کی شدید گرمی اور تپش کے بعد موسم خشک تھا اور ہواؤں اور بادلوں کے سبب خوشگوار ماحول سے شہریوں نے چین کی سانس لی تھی اور اب اس شدید جھلسا دینے والی گرمی کی تپش سے بلدیہ عظیم ترحیدرآباد کی عوام کو راحت ملے گی ۔ قبل ازیں بہ حیثیت مجموعی ریاست میں جاریہ موسم برسات میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی تھی ۔ لیکن تاحال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی ریاست تلنگانہ میں کوئی توقع نہیں دیکھی گئی ۔ موجودہ پیش قیاسی ریاستی عوام بالخصوص زراعی شعبہ کے لیے خوش خبری ثابت ہوگی ۔۔