حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) حکومت نے حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کی ون ٹائم سٹیلمنٹ اسکیم 2024 میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق ایم دانا کشور نے جی او آر ٹی 535 جاری کیا ۔ جس کے مطابق ون ٹائم سٹیلمنٹ اسکیم 30 نومبر 2024 تک برقرار رہے گی ۔ اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے حیدرآباد آبی صارفین بلز کے بقایہ جات کی ادائیگی عمل میں لاسکتے ہیں۔ حکومت نے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ صارفین سے حلف نامہ کے بجائے سلیف اٹیسٹٹ انڈر ٹیکنگ حاصل کریں ۔ع