حیدرآباد میں انجینئرنگ کی بھرتی کرنے ایپل کا فیصلہ

   

حیدرآباد 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) فون تیار کرنے والی عالمی سطح کی بڑی کمپنی ایپل
Apple
ہندوستان کے تمام شہروں بشمول حیدرآًاد میں انجینئرنگ گریجویٹس کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو مختلف ذمہ داریوں کیلئے ہونگے ۔ ایپل کا پہلے ہی حیدرآباد میں میپ ڈیولپنگ سنٹر موجود ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کمپنی نے حیدرآباد آفس اور بنگلورو آفس میں کل وقتی ذمہ داریوں کیلئے انٹرنس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انجینئرنگ پس منظر رکھنے والے گریجویٹس جو ایک معیاری ملازمت کے خواہاں ہیں وہ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ دنیا بھر میں ہندوستان ان چنندہ ممالک میں شامل ہے جہاں ایپل کی جانب سے آئی فون تیار کئے جاتے ہیں۔ کمپنی سینئر فل اسٹاک ڈیولپر ‘ نیٹ ورک سکیوریٹی انجینئر ‘ ایس آر سافٹ ویر انجینئر ( ڈاٹا پلیٹ فارم ) وغیرہ پر تقررات کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹ www.apple.com/careers/in پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔