حیدرآباد 24 فبروری ( سیاست نیوز ) چند دن کی شدید گرمی کے بعد آج شہر میں دن کے درجہ حرارت میں معمولی سی کمی آئی ۔ شہر میں اوسط اعظم ترین درجہ حرارت 33.5 ڈگری سلسئیس درج کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے ۔ سکندرآباد میںاوسط اعظم ترین درجہ حرارت 34.2 ڈگری درج کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب دن کے درجہ حرارت میں جمعہ اور ہفتے کو بھی ایک یا دو ڈگری کی مزید گراوٹ کا امکان ہے ۔ ان دو دنوں میں اعظم ترین درجہ حرارت 31 ڈگری کے آس پاس ہونے کا امکان ہے ۔ شہر کے وسطی علاقوں جیسے بیگم پیٹ ‘ سکندرآباد اور کوکٹ پلی و الوال وغیرہ میں درجہ حرارت نسبتا زیادہ رہے گا ۔ آج ریاست کے کچھ مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔