حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے ۔ انڈیا میٹورولوجیکل ڈپارٹمنٹ ( آئی ایم ڈی ) حیدرآباد نے 16 اپریل تک ایک آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ آئی ایم ڈی حیدرآباد نے 16 اپریل کو حیدرآباد کے لیے ایک خصوصی آرینج الرٹ جاری کیا ہے کہ درجہ حرارت 41 اور 44 ڈگری کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی اور آئی ایم ڈی حیدرآباد کی اتوار کی ویدر رپورٹس میں کہا گیا کہ تلنگانہ میں آئندہ تین دن درجہ حرارت میں معمول سے 2 تا 3 ڈگری کا اضافہ ہوگا ۔۔A/m/b