حیدرآباد میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ

   

حیدرآباد 8 فبروری ( سیاست نیوز ) کئی ہفتوں سے سرد راتوں کے بعد آج منگل کی صبح قدرے گرم رہی ۔ شہر اور اطراف کے علاقوں میں رات کے د رجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔ امکان ہے کہ آئندہ ہفتے بھر درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا ۔ اوسط اقل ترین درجہ حرارت منگل کی صبح 19 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ راجندر نگر سب سے سرد ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 16 ڈگری درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب شہر میں صبح کے وقتوں میں کہر ہوسکتا ہے تاہم دن کے اوقات میں مطلع صاف ہوجائیگا ۔ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت 32 ڈگری اور 19 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ ریاست بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن کچھ اضلاع میں اب بھی سردی کی لہر ہے ۔ کمارم بھیم آصف آباد ‘ وقار آباد ‘ نرمل اور سنگا ریڈی میںدرجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔