جیش رنجن کے ہاتھوں ورچول سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) جیش رنجن پرنسپل سکریٹری آئی ٹی اینڈ انڈسٹریز نے حیدرآباد، تلنگانہ میں زائد از 500 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کے ساتھ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایک لین مینوفکچرنگ پلانٹ قائم کرنے اور ایک سنٹر آف ایکسیلنس کیلئے بھی ورچول سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پلانٹ 23.45 ایکرس اراضی پر قائم ہوگا جہاں ہوابازی اور پاور جنریشن انڈسٹری جیسے جی ای، مٹوبیشی، توشیبا، دوسان سکوڈا، ہنی ویل، بوئنگ، بی ایچ ای ایل، ایچ اے ایل وغیرہ میں گلوبل او ای ایمس کیلئے سوپر کریٹیکل کامپونینٹس تیار اور برآمد کئے جائیں گے۔ یہ پلانٹ آزاد انجینئرنگ کی جانب سے قائم کیا جارہا ہے۔ تونکی، بولارم میں تیسرے عصری لین مینوفکچرنگ فیسلٹی اور سنٹر آف ایکسیلنس کے ساتھ قائم کیا جارہا ہے اور مالیاتی سال 2023ء کے دوسرے سہ ماہی تک کارکرد ہوجائے گا۔ ابتداء میں اس پلانٹ میں ہوابازی اور برقی پیداوار کرنے والی انڈسٹری میں گلوبل OEMs کیلئے سوپر کریٹیل کامیونینٹس تیار اور برآمد کئے جائیں گے۔ اس پلانٹ سے توقع ہیکہ کوئی ایک ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ آزاد انجینئرنگ کے منیجنگ ڈائرکٹر راکیش چوپڑا کے مطابق جو جیش رنجن کے ساتھ موجود تھے، یہ فیسیلٹی شیٹ میٹل فیبریکیشن، تھرمل اسپرے کوٹنگ کیمیکل پروسیسنگ، ٹسٹنگ لیباریٹری اور روبوٹکس، آٹومیشن اور دیگر کاموں میں منفرد کام کرے گی جبکہ سنٹر آف ایکسیلنس لوگوں میں مہارت پیدا کرنے میں معاون ہوگا۔