حیدرآباد میں فبروری کا ریکارڈ درجہ حرارت گرمی میں مزید اضافہ کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں گذشتہ رات بارش کے باوجود درجہ حرارت اپنی پوری آب و تاب پر ہے اور گذشتہ برس کے برعکس اس برس ماہ فبروری میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد درجہ حرارت 34.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ برس فبروری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہ فبروری میں حیدرآباد کا درجہ حرارت عام طور پر 32 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا جاتا ہے لیکن گذشتہ روز حیدرآباد میں جو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا وہ زیادہ سے زیادہ گرمی میں بھی ریکارڈ اضافہ درج ہوا جبکہ کم از کم درجہ حرارت 19.9 ریکارڈ ہوا جوکہ اقل ترین گرمی میں سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں۔ حیدرآباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت امیرپیٹ میں 36.1، مونڈا مارکٹ میں 35.1 ڈگری سلسیس، آصف نگر میں 34.6، مادھاپور میں 34.3، بالانگر، قطب اللہ پور، لنگم پلی اور شاہ پور نگر میں 34.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔