حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 110 روپئے

   

حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) مسلسل تین دن سے پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 109.73 روپئے ہوگئی۔ پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 18 مرتبہ اور پٹرول کی قیمتوں میں 15 اضافہ کیا گیا جس سے عوام بالخصوص غریب و متوسط طبقہ کافی پریشان ہیں۔ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن سے حالت ابھی معمول پر آرہے ہیں۔ پکوان گیس، اشیائے ضروریہ اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ عائد ہورہا ہے۔