حیدرآباد۔پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں ایک او رمرتبہ حیدرآباد میں اضافہ ہوا ہے‘ جس کے بعد ملک بھر کے ریٹل قیمتیں میں اب تک کی سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول کی قیمت 109.73روپئے فی لیٹر تک بڑھی ہیں وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں 102.8فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
شہر میں یکم اکٹوبر کے روز پٹرول کی قیمت106روپئے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ 16اکٹوبر کے روز یہ 109.73روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئیں۔ پچھلے 15دنوں میں تین فیصد کا یہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ٹھیک اسی طرح ڈیزل کی قیمت یکم اکٹوبر کے روز98.39روپئے فی لیٹر تھی اور 16اکٹوبر کے روز یہ 102.8روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پچھلے 15دنوں میں اس میں 4فیصد کا اضافہ دیکھا گیاہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتیں
آج کے اضافہ کے بعد ریاست کے تمام درالحکومتوں میں پٹرول 100روپئے فی لیٹر اور اس سے زائد قیمت پر فروخت کیاگیا وہیں ڈیزل کی قیمتیں ایک درجن ریاستوں میں 100کی سطح کو چھوگئی ہیں۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت105.49روپئے فی لیٹر او رممبئی میں 111.43روپئے فی لیٹرہے۔پچھلے 15دنو ں میں یومیہ اساس پر 35پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔
کچی تیل کی عالمی مارکٹ میں قیمتوں میں اضافہ او رگروٹ کی بنیاد پر یومیہ اساس پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ او رگرواٹ کا تعین کیاجاتا ہے۔
مختلف ریاستوں میں وی اے ٹی کے پیش نظر پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں بھی مختلف ہیں۔
غیر فارن ایکسچینج پر ڈالرس کی قیمت میں اضافہ او ر گرواٹ کا بھی اثر کچے تیل کی مارکٹ پر پڑتا ہے۔