حیدرآباد میں کانگریس کے استحکام پر پونم پربھاکر کی دیپا داس منشی سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/9 جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے آج گاندھی بھون میں تلنگانہ کی اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں پارٹی کے موقف پر بات چیت کی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ کے ہمراہ اس ملاقات میں چیف منسٹر کی جانب سے کل طلب کردہ حیدرآباد اور سکندرآباد پارلیمانی حلقوں کے قائدین کے اجلاس کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ حلقہ جات حیدرآباد اور سکندرآباد میں پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا فیصلہ کیا گیا۔ پونم پربھاکر نے بتایا کہ وہ دونوں لوک سبھا حلقوں کے تحت آنے والے 15 اسمبلی حلقہ جات کے قائدین کے ساتھ عنقریب اجلاس طلب کریں گے۔ دیپا داس منشی نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں کانگریس کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔1