حیدرآباد میں 23 صحافی بھی کورونا وائرس سے متاثر

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی علاقہ میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور صحافی بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہورہے ہیں ۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 23 صحافی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ /14 جون کو ریاست تلنگانہ میں 237 کورونا وائرس کے کیسیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جس میں جی ایچ ایم سی کے 195 کیسیس موجود ہیں ۔ ٹی وی 5 کے رپورٹر مہلک مرض کا شکار ہونے کے بعد فوت ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں کئی صحافیوں پر کورونا ٹسٹ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 23 صحافی اس مہلک مرض سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے جبکہ ان کے 140 ارکان خاندان کو ہوم کورنٹائن کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں کووڈ۔ 19 جیسے ہنگامی صورتحال میں صحافی مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر وہ بھی اس کا شکار ہورہے ہیں ۔