حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ، شمس آباد آمد و رفت کرنے والوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے شہر میں 24 پشپک بس شیلٹرس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ پشپک بس شیلٹرس میں موبائل اور لیاپ ٹاپ چارجنگ سہولتیں ، لائٹس ، فیانس ، کچہرے دانوں کے علاوہ دیگر ضروری سہولتیں ہوں گی ۔ کارپوریشن کے عہدیداروں کے مطابق بس شیلٹرس 24 فیٹ لامبے اور 8 فیٹ چوڑے سائز کے ہوں گے ۔ واضح سائینجس بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ اس میں خواتین اور معذور اشخاص کے بیٹھنے کے لیے خصوصی جگہ ہوگی ۔ شیلٹرس پر روٹس ، شیڈول اور کرایوں سے متعلق اپ ڈیٹیڈ انفارمیشن بھی فراہم کی جائے گی ۔ یہ شیلٹرس ایک کلوزڈ اسٹرکچر ہوں گے جنہیں ایک ڈور اور کنجی سے اچھی طرح محفوظ رکھا جائے گا ۔ شیلٹر کی ایک کنجی ٹی ایس آر ٹی سی کے حوالہ کی جائے گی ۔ جی ایچ ایم سی اس پراجکٹ کی ڈی بی ایف او ٹی اساس پر تعمیر ، آپریٹ اور مینٹین کرنے کے لیے خانگی ایجنسیز کی خدمات سے تقریبا دس سالہ مدت کے لیے استفادہ کرے گا ۔ یہ بس شیلٹرس ناگول ایکس روڈ ، پیٹنی ، رانجی گنج ، لکڑی کا پل ، اے سی گارڈس کے قریب این ایم ڈی سی کے پاس دو ، مہدی پٹنم میں دو ، آرام گھر پر دو ، پیراڈائز میں یاتری نواس ، بیگم پیٹ ، نمس پنجہ گٹہ ، کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز ، نظام پیٹ چوراہا ، کوکٹ پلی میں فورم مال ، ملائشین ٹاون شپ ، سیری لنگم پلی میں بائیو ڈرائیورسٹی ، گچی باولی آوٹر رنگ روڈ پر دو ، مدینہ گوڑہ ، کونڈا پور ، ریڈیسن ہوٹل ، کوتہ گوڑہ کراس روڈ پر ہوں گے ۔۔