حیدرآباد پبلک اسکول میں 25 تا 27 جنوری ’حیدرآباد لٹریری فیسٹیول‘

   

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (پریس نوٹ) حیدرآباد لٹریری فیسٹیول 25 تا 27 جنوری حیدرآباد پبلک اسکول، بیگم پیٹ میں منعقد ہوگا جس میں مہمان ملک چین ہوگا۔ چائنا رائٹرس اسوسی ایشن کے تعاون و اشتراک سے پیانل مباحث، ریڈنگس، ورکشاپس، نمائش، فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اسی طرح آسٹریلیا کونسل فار آرٹس کی سرکردگی میں آسٹریلیا سے رائیٹرس کا ایک آٹھ رکنی وفد، فیسٹیول ڈائرکٹرس، آرٹ منیجرس اس فیسٹیول میں حصہ لیں گے۔ حیدرآباد لٹریری فیسٹیول کی خصوصیات میں یہ شاعری پڑھنے اور پرفارمینس کیلئے ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے، اس میں چائنیز، انگلش، گجراتی، ہندوستانی، تلگو، اردو میں 10 گھنٹے شاعری سنانے کیلئے ہوں گے۔ اس میں زائد از 50 قومی اور بین الاقوامی سطح کے شعراء کلام سنائیں گے۔ اس فیسٹیول میں اسٹیج ٹاکس، چائنیز فلموں کی نمائش، تھیٹر، میوزک، 40 آرٹسٹس کی پینٹنگ، فوٹوگرافی، تمام عمر گروپ کیلئے 30 ورکشاپس ہوں گے۔ کلچرل پروگرامس میں کیفی اعظمی کو آڈیو۔ ویژول خراج عقیدت، ایس ڈی برمن پر میوزیکل پریزنٹیشن این ایوننگ آف گربا، الیکٹرانک صوفی میوزک، اسٹانڈاپ کامیڈی کے پروگرامس ہوں گے۔ لٹریری سیشن کے بارے میں مزید معلومات کیلئے پروفیسر ٹی وجئے کمار سے 09392472934 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ hlfprogramme@gmail.com