حیدرآباد کی سینئر خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے ممتا کنوجیا ہیڈ کوچ مقرر

   

حیدرآباد، 10 اکتوبر (ایجنسیز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن کیلئے سینئر خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ممتا کنوجیا کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہرشا ہری نارائن اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ بوگی شراونی کو فیلڈنگ کوچ، کریتھی کو قوت و فٹنس کی تربیت کی ذمہ داری اور انجنا چودھری کو فزیوتھراپسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ایس مونیکا پریتی ٹیم منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔ یہ تقررات آئندہ سینئر خواتین ٹی 20 ٹرافی ایلیٹ سیزن کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔