نلگنڈہ میں مکان منہدم ہونے سے ماں بیٹی دونوں ہلاک ، کینرا سانی پراجکٹ کے6 گیٹس کھول دئے گئے
کئی اضلاع میں تالاب لبریز ، آبپاشی پراجکٹس میں تیزی سے پانی جمع ہو رہا ہے ، سرکوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات
حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔ نلگنڈہ میں ایک گھر منہدم ہونے سے ماں اور بیٹی دونوں ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ضلع ملگ میں مکان منہدم ہونے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے بالونچہ منڈل میں واقع کینرا سانی پراجکٹ ذخیرہ آب لبریز ہوجانے پر عہدیداروں نے 6 دروازے کھول کر پانی خارج کردیا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں مسلسل تین گھنٹوں سے دھواں دھار بارش ہو رہی ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمارنے مانسوس ٹیموں کو متحرک کرتے ہوئے جن مقامات پر پانیجمع ہوا ہے ۔ اس کی نکاسی کی ہدایت دی ہے ۔ مئیر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی نے عوام کو چوکنا رہنے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نلگنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نئے شہر سکندرآباد اور حیدرآباد کے علاوہ پرانے شہر کے تمام علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں اور کئی مقامات پر ٹریفک گھنٹوں جامع ہوگئی ۔ بلدیہ کا عملہ پانی کی نکاسی اور پولیس کو ٹریفک بحال ک رنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ محکمہ موسمیا نے آئندہ تین دن تک ریاست میں زیادہ اور حد سے زیادہ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ریاست کے مختلف آبپاشی پراجکٹس میں تیزی سے پانی جمع ہو رہا ہے ۔ کئی تالاب اور جھیلیں لبریز ہوکر بہہ رہی ہیں ۔ کینرا سانی پراجکٹ ذخیرہ آب کے پانی کی مکمل سطح 407 فٹ ہے ۔ فی الحال 404.70 فٹ تک پانی پونچ چکا ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے پراجکٹکے 6 گیٹس کھول کر 56 کیوسکس پانی خارج کیا جارہا ہے ۔ جس سے 10 گاؤں کے عوام آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں ۔ عہدیداروں نے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے ۔ ریاست کے چند اضلاع میں کل نصف شب سے زبردست بارش ہو رہی ہے ۔ کئی مقامات پر برجس اور سڑکوں کو نقصان پہونچا ہے ۔ جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ اضلاع نلگنڈہ ، سوریہ پیٹ ، کھمم ، بھدرادری ، کتہ گوڑم ، ملگ ، محبوب نگر میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔ ایلندو اور کویا گوڑم کے کوئکہ کی کانوں میں پانی داخل ہوجانے سے کوئلہ کی پیداوار میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔ ضلع ملگ میں مکان کے منہدم ہوجانے پر ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ ن