خاتون زلف تراش

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : خواتین زندگی کے تمام شعبہ حیات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔ سوئی بنانے سے جہاز چلانے تک مردوں کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے تمام کام انجام دے رہی ہیں ۔ تعلیم سرکاری ملازمتوں ، فوج کے علاوہ دیگر شعبوں میں ذمہ دارانہ رول ادا کررہی ہیں ۔ یہ ہی نہیں گھر کی ذمہ داری بچوں کی پرورش وغیرہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ برسوں سے کررہی ہیں ۔ خاتون زلف تراش کا تعلق سدی پیٹ سے جس کا نام کوتوال لونیا ہے ۔ سرینواس سے 13 سال قبل اس خاتون کی شادی ہوئی تھی ۔ اس جوڑے کو اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ کافی پسند ہے ۔ ان کے نام سے تین ماہ قبل 25 نومبر کو سدی پیٹ کے کے سی آر نگر میں ’ ہریش اناّ ہیرکٹنگ سیلون ‘ کا آغاز کیا گیا ۔ مالی مسائل سے دوچار سرینواس نے اپنی شریک حیات کو زلف تراشی کی تربیت دی ۔ جس کے بعد کوتوال لونیا روزانہ اپنے سیلون میں چارکیٹنگ اور شیوینگ کررہی ہیں ۔۔ ن