خاتون سے بدسلوکینوجوان جیل منتقل

   

حیدرآباد 17اگست ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں ملوث بدمعاش کو عدالت نے جیل کی سزا سنائی ہے ۔ شہریوں میں برہمی کا سبب بنے واقعہ کی سخت مذمت کی جارہی ہے ۔ بابا نگر میں گذشتہ روز پیش آئی شیطانی حرکت کے مرتکب عرفان کو نامپلی کی عدالت نے 16 دن کیلئے جیل منتقل کردیا ۔ عرفان نے ایک خاتون جو صبح سبزی خریدنے بازار جارہی تھی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کی اور فلمی انداز میں خاتون کی پشت پر ہاتھ پھیرکر بدسلوکی اور رسواء کیا ۔ پولیس کنچن باغ نے فوری کارروائی میں عرفان کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے ایسے سزا سنائی ۔ ع