خاتون سے دست درازی روڈی شیٹر گرفتار

   

حیدرآباد۔24 ۔اگست (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں سعادت نگر کندیکل گیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انسپکٹر چھتری ناکہ سید عبدالقادر جیلانی نے بتایا کہ 21 اگست کو ایک خاتون نے 36 سالہ سید ابراہیم جو روڈی شیٹر ہے حالات نشہ میں اس کے مکان پہنچ کر بدسلوکی کرتے ہوئے دست درازی کی ۔ انسپکٹر نے کہا کہ مذکورہ روڈی شیٹر کے خلاف سابق میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 2005 ء میں اس کی روڈی شیٹ کھولی گئی تھی۔ وہ اکثر حالت نشہ میں علاقہ میں ہنگامہ آرائی کرتا ہے اور مزید کارروائی کی جائے گی۔ B