خاتون نے آٹو میں بچہ کو جنم دیا

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ماں کے قدموں کے نیچے جنت شاید اس لیے ہے کہ وہ اولاد کو جنم دیتے وقت جو تکلیف برداشت کرتی ہے اس کی کوئی مثال نہیں دی جاسکتی ۔ زچگی کا عمل آسانی سے گذر جائے ہر ایک کی تمنا ہوتی ہے ۔ لیکن اس معاملے میں ضلع عادل آباد کے قبائلی خواتین کو کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ ہاسپٹل جانے کے لیے 108 سرویس اور اماں ووڈی ایمبولنس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون نے ہاسپٹل کے لیے روانگی کے دوران آٹو میں ہی بچہ کو جنم دیا ۔ تفصیلات کے بموجب گادی گوڑہ منڈل کونی کاسہ موضع کی اے گنگا دیوی کو ڈیلوری کے لیے ہاسپٹل لیجانے خاندان کے ارکان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پرا ۔ 108 سرویس کو اطلاع دی گئی ۔ منڈل میں گاڑی موجود نہ ہونے کی اطلاع دی گئی ۔ اماں ووڈی گاڑی کے لیے ربط پیدا کیا گیا عملہ نے گاڑی میں ڈیزل نہ ہونے سے واقف کرایا جس پر پی ایچ سی کو لیجانے کے دوران آٹو میں خاتون کی ڈیلیوری ہوگئی ۔ بعد ازاں زچہ بچہ کو مقامی پی ایچ سی منتقل کیا گیا وہاں ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پر اسٹاف نرسیس نے طبی امداد فراہم کی ۔۔ ن