خاتون کو دھمکاکر زیور اور رقم لوٹنے والاآٹو ڈرائیور گرفتار

   

حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) ضعیف خاتون کو دھمکاکر طلائی زیور اور نقد رقم لوٹنے والے بدقماش آٹو ڈرائیور کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اندرون 48 گھنٹے کارروائی کرتے ہوئے منچال پولیس نے جٹاوٹ مہیش کو گرفتار کرلیا۔74 سالہ خاتون لکشمی اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے سنگاریڈی سے میر پیٹ آرہی تھی ۔ ایم جی بی ایس بس کے ذریعہ پہنچی لکشمی نے بیٹی کے گھر تک پہنچنے کیلئے آٹو کا سہارا لیا اور جٹاوت مہیش نے ضعیف خاتون کو اس کی بیٹی کے مکان تک صحیح سلامت پہنچانے کا یقین دلاتے ہوئے آٹو میں سوار کرلیا اور آٹو کا رخ موڑ دیا۔ منچال حدود میں پہنچنے کے بعد مہیش نے لکشمی کا سیل فون چھین لیا اور ڈرا دھمکاکر خاتون سے 5 ہزار نقد رقم اور 20 گرام وزنی منگل سوتر چھین لیا۔ خاتون کی شکایت کے بعد منچال پولیس نے فوری حرکت میں آکر کارروائی کرتے ہوئے اندرون 48 گھنٹے کیس کو حل کرلیا۔ع