خاتون کی پٹائی کا ویڈیو وائرل، دو پولیس اہلکار معطل،4گرفتار

   

بلرامپور۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے رہرا بازار علاقے میں پولیس کی موجودگی میں ایک خاتون کی بے رحمی سے پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد دو پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا جبکہ پٹائی کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی دیورنجن ورما نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ٹوئٹر پر رہرا بازار علاقے میں ایک خاتون کو مارنے پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے شوہر سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ واقعہ کے وقت یوپی 112 کی گاڑی کھڑی تھی اور اس میں موجود پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے کی کوشش نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے دو نوں پولیس کانسٹیبل کوفوری اثر سے معطل کردیاگیا ہے ۔