خادم الحجاج کے انتخاب کیلئے آج انٹرویوز

   

حیدرآباد ۔3۔ مارچ (سیاست نیوز) حج 2020 ء کے لئے تلنگانہ کے خادم الحجاج کے انتخاب کے سلسلہ میں درخواست گزاروں کا انٹرویو ۔ 4 مارچ کو دفتر تلنگانہ حج کمیٹی واقع حج ہاؤز میں ہوگا ۔ انٹرویو کے اوقات صبح 10 تا شام 5 بجے ہوں گے۔ انٹرویو کے موقع پر صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں، اگزیکیٹیو آفیسر بی شفیع اللہ ، سنٹرل حج کمیٹی کے دو ارکان اور اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر عرفان شریف موجود رہیںگے۔ خادم الحجاج کے لئے جملہ 207 درخواستیں آن لائین داخل کی گئیں جن میں 23 کو مسترد کردیا گیا۔ 184 درخواست گزاروں کو انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ انٹرویو کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ خادم الحجاج کا انتخاب کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی 5 مارچ کو سہ پہر 3 بجے دفتر تلنگانہ حج کمیٹی میں ہوگی۔