خاک طیبہ ٹرسٹ سنگاریڈی کے فنی کورسیس سرٹیفکیٹس کی تقسیم

   

سنگاریڈی۔ 10 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خاک طیبہ ٹرسٹ سنگاریڈی کے ویلفئر سنٹر واقع احاطہ مسجد ابو حنیفہ میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے مسلسل خودروزگار فنی تربیتی کلاسیس کا اہتمام ہوتا ہے۔ حال میں منعقدہ کیمپ میں 12 لڑکیوں نے بیوٹیشن، 16 لڑکیوں نے مہندی ڈیزائنگ، 18 لڑکیوں نے کمپیوٹر کورس اور 29 نے ٹیلرنگ کورس مکمل کیا اس طرح اس بیاچ میں جملہ 75 لڑکیوں نے مختلف فنون میں تربیت حاصل کی اور کامیابی کے ساتھ اس کو مکمل کیا۔ خاک طیبہ ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جناب ثناء اللہ فرحان ایڈوکیٹ حیدرآباد نے کورس کی تکمیل کرنے والی لڑکیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ انھوں نے سنٹر کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ کوء بھی فن ضائع نھیں ہوتا اور جو ہنر مند ہوتا ہے وہ بیروزگار نھیں ہوتا۔ اس موقع پر جناب محمد اظہر ہیڈ سنٹر، جناب محمد طاہر علی سنٹر انچارج، جناب نظیر احمد خان پرنسپل ٹیمریز جونئر کالج سنگاریڈی و دیگر موجود تھے۔