کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیس نے حمل کے دوران دی گئی خراب دوا کے متاثرین سے معافی مانگی۔ البانیس نے چہارشنبہ کو پارلیمنٹ میں تھیلیڈومائڈ کے متاثرین سے معافی مانگی اور کہا کہ مارننگ سیکنیس دوا متاثرہ ماؤں اور بچوں دونوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ مارننگ سیکنیس کا مطلب ہے کہ حمل کے دوران دن کے کسی بھی وقت متلی آسکتی ہے۔62 سال قبل اسی دن آسٹریلیا میں تھیلیڈومائیڈ کی فروخت پر پیدائشی نقائص سے منسلک ہونے پر اس دوا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا “ہم سمجھتے ہیں کہ معافی برسوں کی بے عملی اور ناکافی حمایت کو پورا نہیں کر سکتی،” ۔ “ہم جانتے ہیں کہ تھیلیڈومائڈ کے مضر اثرات آج بھی مریضوں میں محسوس کئے جاتے ہیں۔” آسٹریلیا میں تھیلیڈومائڈ کے بارے میں 2019 کی سینیٹ کی انکوائری سے پتہ چلا ہے کہ 1961 میں پیش آنے والے واقعے کے وقت فوری کارروائی کے ذریعے 20 فیصد واقعات کو روکا جا سکا تھا۔ تحقیقات کے دوران قومی معافی کی سفارش کی گئی تھی۔ آسٹریلیا میں تھیلیڈومائڈ سے بچے 146 رجسٹرڈ لوگ ہیں، جن میں سے زیادہ تر معافی مانگی جانے کے وقت پارلیمنٹ میں موجود تھے۔