خطبہ حجتہ الوداع عظیم منشور ، اعلیٰ دستور ، واضح حکایات

   

جامع مسجد جعفری میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلام حقوق انسانی کا علمبردار مذہب ہے ، بلکتی ، سسکتی ، دم توڑتی ، انسانیت کی ہمت باندھتا ہے ۔ سکون کی متلاشی انسانیت کو ابدی زندگی میں نجات دلاتا ہے ۔ آج دنیا میں کئی تنظیمیں ، انسانی حقوق ، خواتین ، بچوں ، یتیم ، یسیر ، اقلیتوں اور جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے کمیشن بناکر ان کی سرپرستی کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن پیغمبر اسلام نے 1440 سال پہلے ہی ان تمام کے تحفظ کا عظیم دستور ، اعلیٰ قانون ، واضح حکایات ایک لاکھ چوبیس ہزار جاں نثاروں کے عظیم اجتماع خطبہ حجتہ الوداع میں درج کروایا اور تاقیام قیامت تک آنے والی انسانیت کو بتلادیا اسلام میں مساوات اور محبت ہے ۔ امیر کو غریب پر ، گورے کو کالے پر عرب کو عجمی پر کوئی فوقیت نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نے جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اسلامک لٹریچر انگریزی اردو میں تقسیم کیا گیا ۔۔