خط قبضہ پر تجارتی معطلی کیخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاجی جلوس

   

سرینگر ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج پارٹی کارکنوں کے احتجاجی جلوس کی پلوامہ میں قیادت کی جو مرکزی حکومت کی جانب سے خطہ قبضہ پر تجارت معطل کرنے کے خلاف بطور احتجاج نکالا گیا تھا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجارت کا احیاء کیا جائے اور فوری طور پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر محمد یسین ملک کو تحویل سے آزاد کردیا جائے ۔ انہوں نے جیش محمد پر امتناع کی تجدید کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ شہری آزادیوں کو بحال کیا جانا چاہیئے اور سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر آزادانہ ٹریفک کی اجازت دی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ یسٰین ملک کی صحت بہتر نہیں ہے اور چاہتی ہیں کہ حکومت کو قابو پانے میں ایسی کونسی مشکل پیش آرہی ہے کہ وہ یسین ملک کو رہا کرنا نہیں چاہتی ۔ وہ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عسکریت پسندوں کے خلاف سخت ہونا چاہیئے اور گھریلو زندگی گذارنے والوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہیئے ۔