خلفائے راشدین کے خلاف ملعون وسیم رضوی عرف جتیندر رتیاگی نے کرائی شکایت درج

,

   

وسیم رضوی نے ہندو مذہب اختیار کرلیاہے اور اس کا نیا نام جتیندر تیاگی ہے۔
دھرادون۔ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیرمن ملعون وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی نے پیغمبر اسلام ﷺاور تین خلفائے رسول مقبولﷺ سیدنا ابوبکرؓ‘ سید نا عمرؓ اور سیدنا عثمان ؓ کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے۔

اس نے ان تمام کواسلام قبول نہیں کرنے والے افراد کے خلاف تشدد کا ذمہ دار ٹہرایاہے۔تیاگی وہ ہے جس پر حالیہ نفرت پر مشتمل تقریر کے ضمن میں ہری دوار پولیس میں ایک شکایت درج کی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی خبر ہے کہ پولیس نے اس شکایت کو تولے لیاہے مگر اب تک کوئی بھی ایف ائی آر درج نہیں ہوئی ہے۔

اس نے مزید یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وسیم رضوی‘ یاتی نرسنگ آنند گری اور دیگر جنھوں نے دھرم سنسد منعقد کیاتھا کومارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اپنی شکایت میں اس نے یہ بھی کہا ہے کہ قرآن شریف کا بغیر کسی بنیاد کے اللہ سبحان وتعالی کی کتاب کے طور پر پروپگنڈہ کیاگیاہے

وسیم رضوی نے ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے
اس ماہ کے اوائل میں وسیم رضوی نے ہندو مذہب اختیار کرلیاہے۔ اس کا نیا نام جتیندر نارائن سنگھ تیاگی ہے۔

ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد اس نے شیعہ وقف بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیاتھا۔ ہری دوار نفرت انگیز تقریر کے معاملے کے ملزمین میں ایک نام تیاگی کا بھی ہے۔

یاتی نرسنگ آنند کی جانب سے 16-19ڈسمبر کے روز ہری دوار میں منعقد ہونے والے تین روز دھرم سنسد میں کھلے عام مذہبی اقلیتوں کے خلاف کھل کر نفرت انگیز تقریریں کی گئیں اور ”شاستر مے وجیتے“ کے نعرے لگائے گئے۔

مذکورہ تیاگی جو اس تقریب میں شریک تھا کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 153اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ دیگر مقررین شرکا اور منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس تقریب پر ناراضگی کے بعد بھی یاتی نے ہریانہ کے کرشک شیتر اوراترپردیش کے علی گڑھ اورغازی آباد میں بھی دھرم سنسند منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


نفرت پر مشتمل سمینا ر کے جواب میں بین مذہبی اجتماع امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لئے۔


حالیہ فرقہ وارانہ منافرت پر مشتمل تقریروں کے پس منظر میں اسلامک انفارمیشن سنٹر امن وہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک بین مذہبی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔

ایسی ہی ایک کانفرنس اتوار کے روز اسلامک انفارمیشن سنٹر نے علی گڑھ میں منعقد کی تھی جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں او رقائدین نے شرکت کی تھی۔

جماعت اسلامی ہند (جے ائی ایچ) نائب صدر سلیم انجینئر اور دیگر بین مذہبی قائدین نے مشترکہ طور پر ملک میں بڑھتی فرفہ وارانہ منافرت‘ زہر افشانی اور نفرت پر مشتمل تقریر کو علی گڑھ اجلاس میں یکسر مسترد کردیاہے۔