خلیجی جنگ : کویت کو اسلحہ فروخت کی سر توڑ کوشش کا انکشاف

   

دبئی:برطانوی سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر سامنے آنے والی معلومات کے نتیجے میں انکشاف ہواہے کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے خلیج جنگ میں عراق کے خلاف کویت کی مدد کے بدلے میں کویت کو برطانوی ساختہ مہنگی توپیں فروخت کرنے کی سر توڑ کوششیں کی تھیں۔ مگر ناکام رہے۔دستاویزات کے مطابق ٹونی بلئیر نے کویت کے حکمران شیخ سعد کو 1998 اور 1999 کے درمیان قائل کرنے کی کوششیں کیں۔ جنوبی افریقہ سے واپس لندن آتے ہوئے بھی ایک مختصر ملاقات میں کویتی سربراہ سے اس پرقائل کرنے کی تھی۔