خلیجی ملکوں میں جائزہ کے بعد شینگن ویزوں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ

   

برسلز: یورپی یونین نے قطر، کویت، عمان، بحرین اور سعودی عرب کے تمام شہریوں کیلئے شینگن ویزوں کی میعاد کو 5 سال تک بڑھانے کا فیصلہ رکن ممالک کے قونصل خانوں کی جانب سے کیے گئے جائزے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ اقدام یورپی یونین کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ویزوں میں توسیع کا مقصد بلاک اور خلیجی خطے کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔مشرق وسطیٰ کیلئے یورپی یونین کے سرکاری ترجمان لوئیس میگوئل نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ یہ فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور لوگوں کے درمیان رابطے کو بڑھانے اور یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل ممالک میں شہریوں کے درمیان تبادلے کو آسان بنانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔
فیصلہ خلیجی ممالک میں موجود قونصل خانوں میں ایک جامع تشخیص کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ایک سے زیادہ داخلے کی اجازت والا یہ ویزا اپنے ہولڈر کو شینگن علاقے 5 سال کے اندر 180 دن گزارنے اور ایک مرتبہ میں 90 دن گزارنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس فیصلے سے قبل ایک سال کی میعاد کے ساتھ ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا جاری کیا جاتا تھا۔