خلیج بنگال میں زلزلہ، تاملناڈو میں اثر

   

چینائی : تاملناڈو کے کئی حصے بشمول چینائی منگل کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے سے متزلزل ہوئے۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت کا زلزلہ خلیج بنگال میں 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں پیش آیا۔ اس کا مبداء تاملناڈو اور آندھراپردیش کے ساحلوں کے قریب درج کیا گیا۔ 12 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جسے زلزلے پیماء کی شدت کے اعتبار سے کٹیگری VII میں شمار کیا جاتا ہے جو کافی طاقتور زلزلہ سمجھا جاتا ہے۔ آندھراپردیش میں جنوب اور جنوب مشرقی کاکناڈا میں اثر محسوس کیا گیا۔