دی ہیگ: بین الاقوامی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے افغانستان میں خواتین پر ظلم و ستم کے الزام کے تحت سینیئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ جمعرات کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ججوں سے درخواست کی ہیکہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ اور سپریم کورٹ کے سربراہ عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔