خواتین کو صرف خواتین کیلئے مختص کام کیلئے ملازمت کی اجازت : طالبان

   

کابل : طالبان کی جانب سے ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے جن کے کام مرد نہیں کرسکتے۔طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد خواتین ملازمین کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ وہ سکیورٹی حالات بہتر ہونے تک گھروں پر رہیں، تاہم اب افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیے گئے نئے اعلان کے مطابق کابل میں صرف ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے کام مرد متبادل کے طور پر نہیں کرسکتے۔کابل میں خواتین کو صرف ایسے کاموں پر جانے کی اجازت دی گئی ہے جن کے کام مرد حضرات نہیں کرسکتے۔امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی ایک رپورٹ کے مطابق، کابل کے قائم مقام میئر حمداللہ نعمانی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ کابل میں خواتین کو صرف ایسے کاموں پر جانے کی اجازت دی گئی ہے کو کام مرد حضرات نہیں کرسکتے۔ ابتدائی طور پر ہم نے خواتین کو وقت پر اپنی ملازمتوں پر آنے کی اجازت دی۔حمد اللہ نعمانی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم نے خواتین کو وقت پر اپنی ملازمتوں پر آنے کی اجازت دی بعد ازاں امارت اسلامیہ نے فیصلہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے خواتین کو ملازمتوں سے روک دینا چاہیے۔میئر حمد اللہ نعمانی کے مطابق، پھر ہماری جانب سے ایسی خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی گئی جن کی ہمیں ضرورت تھی۔