خواتین کی تعلیم پر پابندی کی مذمتطالبان کے وزیر نے افغانستان چھوڑ دیا

   

کابل: برطانوی اور افغان پریس رپورٹس کے مطابق طالبان کے ایک سینیئر اہلکار محمد عباس ستانکزئی جو افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ہیں، حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کی کھلے عام مخالفت کرنے کے بعد افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔عباس ستانکزئی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر تنقید کے بعد ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ عباس ستانکزئی نے جنوری میں افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک گریجویشن تقریب کے دوران بات کی تھی۔ حکومت سے علم کے دروازے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا حال اور مستقبل میں کوئی جواز نہیں ہے۔