راجستھان بی جے پی کے صدر مدن لال سیانی نے دعوی کیاہے کہ اکبر بازار محض خواتین کے لئے جایاکرتاتھاتاکے بے ہودہ حرکتیں کرسکے۔
جئے پور۔ رجستھان بی جے پی کے صدر مدن لال سیانی نے جمعرات کے روم کہاکہ مغل بادشاہ اکبر کا عورتوں کے متعلق رویہ کافی ”مشکوک‘ اور ”نازیبا“ تھا۔
سیانی نے اپنے دعوی میں کہاکہ اکبر بازار محض خواتین کے لئے جایاکرتاتھاتاکے بے ہودہ حرکتیں کرسکے۔جمعرات کے روز مہارانہ پرتاب کی جیانی کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے سیانی نے کہاکہ ”اکبر نے مینا بازار قائم کیاتھا۔
ساری دنیا کو معلوم ہے یہاں پر صرف عورتوں کوتجارت کاموقع فراہم کیاگیاتھا مردوں کا اس میں داخلہ منع تھا۔ یہ بات ریکارڈ میں بھی موجود ہے کہ تاریخ میں اکبر نے وہاں پر جاکر کسی طرح کی بے ہودہ حرکتیں کی ہیں“۔
سیانی نے مزیدکہاکہ ایک راجپوت عورت کرن دیو نے اکبر کی یہ ”خراب حرکتیں“ دیکھیں‘ اس کو زمین کر دھکیل دیا اور خنجر سے اس کو دھمکایابھی تھا۔
سیانی نے دعوی کیا کہ اس کے بعد اکبر نے اپنی جان کی بھیک مانگی اور کہاکہ ہندوستان کا بادشاہ تمہارے قدموں میں ہے‘اس دن کے بعد اکبر نے عہد کیا اور مینا بازار دوبارہ کبھی نہیں کھلا“۔
ریاستی بی جے پی صدر نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اکبر او رمہارانا پرتاب کے درمیان میں کوئی تقابل نہیں ہے۔
کانگریس کی ریاستی نائب صدر ارچنا شرما نے کہاکہ ”مہارانا پرتا ب کی جینتی کے خصوصی موقع کا بی جے پی لیڈر نے غلط استعمال کیاہے۔
انہوں نے تاریخ کو توڑ مرکوڑ کر پیش کرتے ہوئے سماج کو تقسیم کرنے کی سونچ کو پھیلانے کاکام کیاہے“