خوبصورت اداکارہ جیہ پردا کی آج سالگرہ

   

ممبئی : بالی ووڈ میں جیہ پردا ان چنندہ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جن کی خوبصورتی اور اداکاری کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملتا ہے ۔عظیم فلمساز ستیہ جیت رے جیہ پردہ کی خوبصورتی اور اداکاری سے اتنے زیادہ متاثر تھے کہ وہ جیہ پردہ کو دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک سمجھتے تھے ۔جیہ پردا کا اصل نام للیتا رانی ہے ، ان کی پیدائش آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں راجامندري میں 3 اپریل 1962 کو ایک متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔ان کے والد کرشنا تیلگو فلموں کے ڈسٹری بیوٹر تھے ۔جیہ پردا کی مشہور فلموں میں کام چور ، شرابی ، سرگم قابل ذکر ہیں ۔ وہ آنجہانی سری دیوی کی ہمعمر اداکارہ تھیں ۔