خودکش حملے میں آنکھ سے محروم افغان طالبہ یونیورسٹی داخلہ ٹسٹ میں کامیاب

   


کابل: افغانستان لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کے قریب خود کش حملے کے دوران زخمی اور ایک آنکھ سے محروم ہو نے والی طالبہ نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان پاس کر لیا ہے۔فاطمہ امیری نامی طالبہ کی آنکھ ضائع ہو گئی تھی جبکہ ان کے کان اور جبڑے میں چوٹ آئی تھی۔ امیری 30 ستمبر کو ہونے والے خود کش دھماکے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔ خود کش دھماکے کا نشانہ کالج ایجوکیشن سنٹر کو بنایا گیا تھا۔اس حملے میں 53 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ا سٹوڈنٹس ایک امتحانی ریہرسل کے ماحول سے گزر رہے تھے۔ان میں زیادہ تر طالبات اور خواتین تھیں۔ زیادہ زخمی بھی طالبات اور خواتین ہی ہوئی تھیں۔