خود اعتمادی ، استقامت ہی طالبات کا سرمایہ

   

کریم نگر کمشنریٹ میں خواتین کا شعور بیداری پروگرام ، کمشنر پولیس کی مخاطبت

کریم نگر /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلند حوصلہ خود اعتمادی استقامت کو ہی بڑا سرمایہ خیال کرتے ہوئے طالبات مختلف شعبہ جات میں کامیابی کے عزم مصمم کے ساتھ قدم اٹھایا جائے ان خیالات کا اظہار این آر آئی سری چینیا کالج کرسپانڈنٹ ڈی جیوتی ریڈی نے کیا ۔ کریم نگر کمشنریٹ میں عملہ محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف شعبہ جات خواتین کو طالبات کی کامیابی کو یقینی بنائے جانے کیلئے کس طرح طریقہ کار کو اپنایا جانا چاہئے ۔شی ٹیم کو اپنی کارکردگی کو بہتر قابل ستائش نتائج کے حصول کیلئے شعور بیداری پروگرام ترتیب دی جانے کیلئے سمینارانعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس پروگرام میں جیوتی ریڈی مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہئے کہ پہلے زندگی میں وہ کیا بننا چاہتی ہے ۔ اس کو طئے کریں اس کے بعد منصوبہ بند طریقہ سے اس کی تیاری کریں اور خود اعتمادی پیدا کریں ۔ مشکلات رکاوٹیں آنے پر ہمت نہ ہارے مایوس نہ ہوں بلکہ رکاوٹوں کا مقابلہ کریں اور پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے بھی مخاطب کیا اور انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو منصوبہ بند طریقہ سے آگے بڑھنا چاہئے جو اعلی مقام پر پہونچ چکے ہیں ۔ انہیں ماڈل بنالیتے ہوئے ان کے طور طریقوں کو اپنانا چاہئے ۔ طالبات سوشیل میڈیا پر اپنے ذاتی خیالات منصوبہ طریقہ کار کو ظاہر نہ کریں اور مشورہ دیا کہ خواتین لڑکیاں طالبات ان پر ہونے والی کسی بھی ظلم و زیادتی پر خاموشی سے برداشت نہ کریں اگر پولیس اسٹیشن نہ آنا چاہتی ہے تو شی ٹیم کو اطلاع دیں ۔ اس موقع پر پولیس عملہ اور خواتین اور طالبات شریک تھے ۔