خود مسلم طبقہ کو برقعہ پر پابندی عائد کرنا چاہئے : سادھوی پرگیہ

,

   

’جب راون کی لنکا میں برقعہ پر پابندی لگائی جاسکتی ہے تو رام کے ایودھیا میں کیوں نہیں‘: سامنا
بھوپال۔یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر ملک کی سکیورٹی کے لئے برقعے پر بابندی ضروری ہے تو اسے لگانا چاہئے ۔محترمہ ٹھاکر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران برقعے پر پابندی کے سلسلے میں تنازعہ پر کہا کہ اگرملک کی سکیورٹی کے لئے یہ ضروری ہے تو اس پر پابندی لگنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جب سکیورٹی جانچ کے لئے ہوائی اڈے پر برقعہ ہٹانے کے لئے کہا جاتا ہے تو مزاحمت نہیں کی جاتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں فیصلہ ملک کے حق میں کرنا چاہئے ۔حکومت کے بجائے خود مسلم طبقے کو برقعے پر پابندی لگانے کافیصلہ کرنا چاہئے ۔سری لنکا میں گزشتہ دنوں ہوئے حملے میں سیکڑوں لوگوں کے مارے جانے کے بعد وہاں کی حکومت نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھکنے پر پابندی لگادی ہے ۔اس کے بعد شیوسینا نے اپنے ترجمان مراٹھی روزنامہ ’سامنا ‘کے اداریہ میں ہندوستان میں برقعے پر پابندی لگانے کی وکالت کی ہے۔ ’سامنا‘ نے مزید لکھا کہ جب راون کی لنکا میں برقعہ پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے تو رام کے ایودھیا میں برقعہ پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاسکتی ‘۔