خورشید کے بعد سندھیا۔ کانگریس کو غور وخوص کرنے کی ضرورت‘ اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں

,

   

کانگریس کی اعلی قیادت نے درایں اثناء اپنے لیڈران سے استفسار کیاہے کہ ”بازو سے تبصرہ“ نہ کریں اور اس کے بجائے بی جے پی حکومت کا”پردہ فاش“ کرنے پر توجہہ مرکوز کریں نئی دہلی۔

ایک دن قبل کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے کہاکہ مذکورہ پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں شکست کی”وجوہات کا جائزہ“ نہیں کیا کیونکہ راہول گاندھی نے ”دوری اختیار کرلی“‘ اس کے اگلے روز یعنی چہارشنبہ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن جیوترادیا سندھیا نے کہاکہ یہاں پر ”غور خوص“ کی ضرورت ہے اور اگر ضرورت پڑنے پر ”ٹھوس“ اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔

تاہم سینئر لیڈر ویراپا موئیلی نے زوردیا کہ راہول نے پارٹی کو ”ویران“ نہیں کیاہے اور خورشید کے ”پرانی پارٹی“ کے بیان کو مسترد کردیا۔انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سندھیا نے کہاکہ ”یقینا غور خوص کی یہاں پر ضرورت ہے۔اس کے لئے دوراستے ہیں۔

یہ کہنے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ نہ صرف غور خوص بلکہ کچھ ٹھو س اقدامات بھی اٹھاناپڑے گا“۔ جب پوچھا گیا کہ پارٹی کو غور خوص کے لئے کیاکرنا چاہئے تو انہوں نے کہاکہ”یہ پارٹی کو فیصلہ کرنا ہے میں کیسے بول سکتاہوں“۔تاہم سندھیا نے خورشید کے راہول کے متعلق تبصرہ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ا

نہوں نے کہاکہ ”دوسرے لوگ کیا تبصرہ کرتے ہیں اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا“۔کانگریس کی اعلی قیادت نے درایں اثناء اپنے لیڈران سے استفسار کیاہے کہ ”بازو سے تبصرہ“ نہ کریں اور اس کے بجائے بی جے پی حکومت کا”پردہ فاش“ کرنے پر توجہہ مرکوز کریں۔

خورشید کے تبصرہ کے متعلق استفسار پر پارٹی ترجمان پون کھیرا نے رپورٹرس کو بتایا کہ”آپ کو جوبا سلمان خورشید دیں گے۔

آپ کو ان کو جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا ہے اور وہی اس کے جواب دیں گے۔ جہاں تک پارٹی کی بات ہے تو ہم ہریانہ او رمہارشٹرا کے الیکشن کے کام کررہے ہیں‘ ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

ہر ممکن کوشش کے ساتھ ہر جگہ ہم کام کررہے ہیں۔ لوگوں کو بازوسے تبصرہ کرنے بند کرنا چاہئے اور اس کے بجائے انہیں چاہئے کہ وہ حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کریں جو ضروری ہے“۔

موئیلی نے کہاکہ بالاکوٹ او رسرجیکل اسٹرائیک نے سارے کھیل بدل دیاہے