دائیں بازو گروپس کی دھمکیوں کے بعد منور فاروقی نے رائے پور شوز کو کیامنسوخ

,

   

منورفاروقی کا شو رائے پور میں 14نومبر کے روز منعقد ہونے والا تھا۔
رائے پور۔ممبئی اورگجرات کے بعد مزاح نگار منور فاروقی کے شوز چھتیس گڑہ کے رائے پور میں بھی ہندوتوا گروپس کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کردئے گئے ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ بجرنگ دل اوروشواہند وپریشد لیڈران نے اپنے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے ریاست کے پولیس حکام سے مجوزہ پروگرام منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔

منورفاروقی کا شو رائے پور میں 14نومبر کے روز منعقد ہونے والا تھا۔
اسکورل میں شائع خبر کے بموجب بجرنگ دل نے پیر کے روز پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دعوی کیاہے کہ منور فاروقی نے ہندو دیو تاؤں اور 2002میں پیش ائے گودھرا ٹرین آتشزدگی واقعہ میں ہلاک ہونے والے کارسیوکوں کا مذاق اڑایا ہے۔

اس لیٹر میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ اگر پولیس شوز نہیں منسوخ کرتی ہے تو پھر دائیں بازو کی جانب ے اس کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے

پچھلے ماہ فاروقی نے ممبئی میں دائیں بازو گروپس کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہہ سے تین شوز منسوخ کئے تھے‘ دائیں بازو گروپس نے گو بیک منور ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشیل میڈیا پرمنورفاروقی کے خلاف تحریک چلائی تھی۔

ان کا الزام ہے کہ منور کے شوز ”مخالف ہندو“ ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبرمیں بھی فارورقی کے شوز گجرات میں بجرنگ دل کارکنوں کی جانب سے احتجاج کی وجہہ سے منسوخ کردئے گئے تھے‘ دائیں بازو گروپس کا الزام ہے کہ شو کے دوران وہ مخالف ہندو لطیفے بناتا ہے