داخلی ٹریڈنگ کے لئے ایس ای بی ائی نے شلپا شیٹی‘ راج کندرا پر تین لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا

,

   

ممبئی کرائم برانچ نے کہاکہ شلپا شیٹی کو اب تک فحاشی فلموں کے ریاکٹ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے‘ جس میں ان کے شوہر راج کندرا کو کلیدی ملزم کے طور پر پیش کیاگیاہے۔


ممبئی۔ مذکورہ سکیورٹی اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(ایس ای بی ائی) نے چہارشنبہ کے روز ہنگامہ 2کی اداکارہ شلپا شیٹی ان کے کاروباری شوہر راج کندرا عرف ریپو سدن کندرا اور ان کی کمپنی ویان انڈسٹریز پر داخلی ٹرینڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر تین لاکھ کاجرمانہ عائد کیاہے۔

سی ای بی ائی کے احکامات کے بموجب کندرا‘ شیٹی اور ان کی کمپنی پر عائد جرمانہ اسٹاک اکسچینج تین سالوں سے لازمی انکشاف میں تاخیر کی وجہہ سے کیاگیاہے۔

مارکٹ ریگولیٹر ی کا کہنا ہے کہ جرمانہ مشترکہ طور پر اورمتعدد طور پر کندرا اور شیٹی کو ادا کرنے پڑیگا جو ویاں انڈسٹریز کے پروموٹرس ہیں۔

سی ای بی ائی کے احکامات میں کہا ہے کہ ” سکیورٹی اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیانے ویان انڈسٹریز(جو ماضی میں ہندوستان سیفٹی گلاس انڈسٹریز لمٹیڈ کے نام سے جانی جاتی تھی) کے ٹریڈنگ /ڈیلنگ میں تحقیقات شروع کی ہے‘ ستمبر01سال2013سے ڈسمبر23سال2015کے وقت کے دوران کی یہ تحقیقات کی جارہی ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ مانا گیاہے کہ ریپو سدن کندرا‘ شلپا شیٹی کندرا اور ویان انڈسٹریز لمٹیڈ نے مبینہ طورپر سی ای بی ائی کے قواعد 2015کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے“۔اس کے علاوہ اندرون45یوم جرمانہ بھرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فحش فلموں کی تیاری کے ایک معاملے میں 11لوگوں کے ہمراہ 19جولائی کو راج کندرا کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

اتوار کے روز پولیس نے کہاکہ کندرا کے چار ملزمین ان کے فحش فلموں کے ریاکٹ کے خلاف گواہ بن گئے ہیں‘ جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روزممبئی ہائی کورٹ نے کندرا کی درخواست پر ضمانت جمعرات تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔

مذکورہ عدالت نے تحقیقات کرنے والے افیسر سے فحش فلموں کے ریاکٹ کے معاملے میں سنوائے دوران موجودرہنے کا استفسار کیاہے۔

ممبئی کرائم برانچ نے کہاکہ شلپا شیٹی کو اب تک فحاشی فلموں کے ریاکٹ میں کلین چٹ نہیں دی گئی ہے‘ جس میں ان کے شوہر راج کندرا کو کلیدی ملزم کے طور پر پیش کیاگیاہے۔

اہلکاروں کے بمواب فارنسک ایڈیٹرس کو اس کیس میں ملوث تمام لوگوں کے اکاونٹس کے لین دین کی جانچ کے لئے مقرر کیاگیاہے۔