دادا صاحب فلم فیسٹیول میں ’کشمیر فائلز‘کو ایوارڈ

   

ممبئی: داداصاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2023 میں فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کی اس فلم کو ایوارڈ تقریب میں بہترین فلم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ایوارڈ جیتنے کے بعد اگنی ہوتری نے اسے دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں کو وقف کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ ایوارڈ دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں اور ملک کے لوگوں کے آشیرواد کے لئے وقف ہے ۔اس کے علاوہ ، اداکار انوپم کھیر، رنبیر کپور، ورون دھون، رشبھ شیٹی اور اداکارہ ریکھا سمیت بہت سارے لوگوں نے بھی ایوارڈ جیتا۔