دمشق: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔خبرکے مطابق، داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا جس کی امریکہ نے تصدیق کردی ہے ۔سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بوچینو نے بتایا کہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کو اکتوبر کے وسط میں شامی حر فوج کی جانب سے شام کے صوبہ دار میں ہلاک کیا گیا تھا۔دوسری جانب دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا ہے ۔داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی کی جگہ لینے والے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو بھی اس سال فروری میں امریکہ نے شمالی مغربی شام میں ہلاک کر دیا تھا۔ گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں داعش نے کہا کہ اس کا رہنما ابو حسن الہاشمی القریشی لڑائی میں مارا گیا ہے، شدت پسند گروپ نے ہلاک رہنما کی جگہ متبادل قائد کا اعلان بھی کردیا۔