داعش کے کمانڈر کی عمرقید کے باوجود جیل میں شادی

   


پیرس : عمر قید کی سزا کاٹنے اور سزا میں کمی کا کوئی امکان نہ ہونے کے باوجود’داعش‘ کے دہشت گرد صلاح عبدالسلام المری نے فون پر شادی کر لی ہے۔ انہوں نے یہ شادی اپنے والد کی منتخب کردہ دلہن کے ساتھ کی۔واحد دہشت گرد جو جدید فرانسیسی تاریخ کے بدترین حملے میں زندہ بچ گیا کی شادی جیل میں ہوئی۔33 سالہ عبدالسلام نے اپنے زیادہ سے زیادہ سکیورٹی سیل سے فون کے ذریعے تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ پیرس پر داعش کے حملے سے متعلق عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اس پر2015 کے پیرس کے حملوں کا الزام ہے جن میں 130 افراد مارے گئے تھے۔جیل میں 24 گھنٹے نگرانی کے باوجود عبدالسلام کو فون پر نئی دلہن سے ملوایا گیا۔