نئی دہلی :نیشنل تحقیقاتی ایجنسی نے انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم پر اپنا شکنجہ سخت کرتے ہوئے اس کے خلاف فرد جرم داخل کر دیا ہے۔ داؤد ابراہیم ہی نہیں، اس کے 4 معاونین کے خلاف بھی این آئی اے نے چارج شیٹ دائر کی ہے جس میں داؤد کے تین گرفتار کئے گئے معاونین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ باقی دو ناموں میں داؤد ابراہیم اور گینگسٹر چھوٹا شکیل کے نام ہیں۔ حال ہی میں این سی بی ہندوستانی بحریہ کے ساتھ کی گئی ایک مشترکہ مہم میں 60 کلوگرام ہائی کوالیٹی ایم ڈی ڈرگ ضبط کیا تھا۔ اس کی قیمت 120 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ ممبئی ایئرپورٹ پر سیب و سنترے کی پیٹیوں میں چھپائے گئے 50 کلوگرام سے زیادہ برآمد کوکین کی قیمت 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بتائی گئی تھی۔ ملزمین سے طویل پوچھ تاچھ کے بعد کچھ حیرت انگیز باتیں سامنے آئیں ۔ ان کا کنکشن پاکستان میں بیٹھے داؤد ابراہیم، ڈرگ مافیا حاجی سلیم اور آئی ایس آئی کے ساتھ ہے۔