دبئی ایئرپورٹ کا توسیعی منصوبہ، مزید240ملین افراد کے سفر کی گنجائش

   

دبئی : متحدہ عرب امارات میں مطارات دبئی کے ایگزیکٹیو چیئرمین پال گریفتھ نے کہا ہے کہ ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی گنجائش بڑھانے کے لیے 6 ارب سے دس ارب درہم تک کے سرمائے سے توسیعی منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔‘الامارات الیوم کے مطابق پال گریفتھ نے کہا کہ ’مسافر ہالز میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ایئرپورٹ پر آمد ورفت کا رقبہ بڑھایا جائے گا اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے چیک ان ڈیسک کی تعداد میں اضافہ ہوگا‘۔ ’نئی حکمت عملی کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایئرپورٹ کی گنجائش بڑھانے کے ساتھ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کے تجربے کو زیادہ یادگار بنایا جائے گا۔‘پال گریفتھ نے مزید کہا کہ ’آئندہ دس سے پندرہ برس کے دوران ایئرپورٹ کی گنجائش بڑھانے کے منصوبوں پر عمل درا?مد ہوگا تاکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ بن جائے۔‘انہوں نے کہا کہ ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 118 سے 120 ملین افراد کے سفر کی گنجائش ہے۔ دبئی ورلڈ سینٹرل فی الوقت تقریبا 26.5 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کررہا ہے۔‘’ایئرپورٹ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے پر 240 ملین افراد کے سفر کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔