دبئی میں بلند ترین رہائشی کلاک ٹاور کی تعمیر

   

دبئی : دبئی نے دنیا کا بلند ترین رہائشی کلاک ٹاور ’ایٹرنیٹاس ٹاور‘ بنانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رہائشی کلاک ٹاور کی لمبائی ساڑھے 4 سو میٹر (1476 فٹ) ہوگی۔ ایٹرنیٹاس ٹاور لندن کے رہائشی کلاک ٹاور ’بگ بین‘ سے چار گنا سے زیادہ لمبا ہوگیا جبکہ ایٹرنیٹاس ٹاور نیویارک میں قائم دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت ’سینٹرل پارک ٹاور‘ سے صرف 22 میٹر (72 فٹ) چھوٹا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاور کی بات کی جائے تو یہ ایٹرنیٹاس کا دوسرا نمبر ہوگیا، اس سے قبل دنیا کا بلند ترین کلاک ٹاور سعودی عرب کے شہر مکہ میں ’مکہ رائل ٹاور‘ ہے جس کی بلندی 601 میٹر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رہائشی کلاک ٹاور کو تعمیر کرنے والے بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کا کہنا ہے کہ ہم کچھ منفرد کرنا چاہتے تھے جو دبئی میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ان کے مطابق ایٹرنیٹاس ٹاور کے اوپر نصب کی گئی گھڑی کو اس عمارت کی بلندی کی وجہ سے 6 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ اس گھڑی کی چوڑائی 30 میٹر جبکہ اونچائی 40 میٹر ہوگی۔