دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد المختوم بھی ٹک ٹاک پر

   

’’ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں ‘‘، انسٹا گرام اورٹوئٹر کا استعمال
دبئی : دبئی کے حکمراں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم نے ویڈیو شیئرنگ اپلیکیشن ’’ٹک ٹاک‘‘ کا استعمال شروع کیا ہے۔ ٹاک ٹاک میں شامل ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں‘‘۔ ہفتہ کو شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا ’’آج میں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ پر اپنا سرکاری اکاؤنٹ بنایا ہے۔ تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی اپلیکیشن ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں 80 کروڑ سبسکرائبرس ہیں۔ ہم اس سوشیل میڈیا پر مثبت عرب مواد تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو سننا چاہتے ہیں اور ان کو اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔ شیخ محمد بن راشد المختوم کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ فالوورس اور ٹوئٹر پر ایک کروڑ 4 لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔